29 ستمبر 2014 - 07:46
مذاکرات کا اگلا دور جلد ہی شروع ہوگا، عراقچی

ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آئندہ دو ہفتوں کے اندر شروع ہوجائے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات عباس عراقچی نے جاپان کی کیوڈو نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ فریقین کے درمیان اہم مسائل پر اختلافات بدستور جاری ہیں اور کہا کہ مذاکرات کا حالیہ دور جمعے کے روز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا ہے اور اگلا دور، آئندہ دو ہفتوں میں شروع ہوجائے گا۔ انھوں نے نیویارک مذاکرات کے بارے میں کہا کہ مذاکارت کے اس دور میں مسائل کو بہتر طریقے سے درک کئے جانے کا ماحول بنا ہے تاہم اہم مسائل پر ابھی اختلافات بدستور جاری ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا۔ فریقین کے درمیان مذاکرات کا یہ سلسلہ، ایسی حالت میں جاری ہے کہ دونوں فریق نے آئندہ چوبیس نومبر تک ایک جامع جوہری سمجھوتہ طے کئے جانے سے اتفاق کیا ہے۔

.......

/169